انسداد گداگری قانون میں ترامیم منظور،بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم

بھیک منگوانے والے مافیا چیف کو3 سال قید اور1 سے 3 لاکھ  جرمانہ یادونوں ہونگے

Aug 27, 2024 | 15:00:PM

(ویب ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے انسداد گداگری قانون میں ترامیم منظورکرتے ہوئے  بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قراردیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کسی شخص سےبھیک منگوانے والے مافیا چیف کو 3سال قید اور ایک سے 3لاکھ  روپے جرمانہ یادونوں ہونگے، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ قید کی سزا ہوگی،ایک سے زائد لوگوں سے بھیک منگوانے والے کو 3سے 5سال قید اور 3سے 5لاکھ جرمانہ یادونوں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مزید طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

بچوں سے بھیک منگوانے والے مافیا چیف کو 5سے 7سال قید اور5سے 7لاکھ جرمانہ ہوگا،جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک سال قید کی سزا ہوگی،جبری معذوری کرکے بھیک منگوانے والے کو 7سے 10سال قید اور 10سے 20لاکھ  روپےجرمانہ ہوگا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 2سال قید کی سزا ہوگی،جرم دوہرانے والے کو دگنی سزا اورجرمانہ ہوگا۔

مزیدخبریں