ڈاکٹر سے زیادتی اورقتل کےخلاف کولکتہ سمیت بھارت کےکئی شہروں میں پھر مظاہرے

پولیس پر امن مظاہرین پر ٹوٹ پڑی، لاٹھی چارج،آنسوگیس اور واٹر کینن کا استعمال

Aug 27, 2024 | 15:53:PM

(ویب ڈیسک)ٹرینی ڈاکٹر سے اجتماعی زیادتی اورقتل کے خلاف کولکتہ سمیت بھارت کےکئی شہروں میں ایک بار پھر مظاہرے شروع ہوگئے،مظاہرین زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کررہےہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں کولکتہ میں ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد اسے بے دردی سے قتل کردیا گیا تھاجس کے خلاف پورے بھارت میں احتجاج کیاجارہاہے،شوبزشخصیات بھی اس واقعہ میں ملوث افراد کوکیفرکردارتک پہنچانے کامطالبہ کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی فوجی امداد کی نئی کھیپ اسرائیل پہنچ گئی

حالیہ مظاہروں کے دوران بھارتی پولیس پر امن مظاہرین پر ٹوٹ پڑی،مظاہرین پر لاٹھی چارج،آنسوگیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا جارہاہے ،مظاہرین کاکہناہے کہ مودی سرکا رخواتین کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں