صدرمملکت نے چینی بری فوج کے سربراہ کو ملٹری ایوارڈسے نواز دیا

Aug 27, 2024 | 16:34:PM
صدرمملکت نے چینی بری فوج کے سربراہ کو ملٹری ایوارڈسے نواز دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل لی چیاؤمنگ کو  نشان امتیاز(ملٹری )نواز دیا۔
 چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر بری افواج کو نشان امتیاز (ملٹری) دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی،وزیر اعظم شہباز شریف و دیگر وزرا نے بھی تقریب میں شرکت کی،اس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پیپلز لبریشن آرمی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر نے ملاقات کی تھی اور دوران ملاقات آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون کو اجاگر کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ آرمی چیف نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا،آئی ایس پی آر کے مطابق چینی بری فوج کے کمانڈر اور جنرل عاصم منیر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 25 دہشت گرد ہلاک،11 زخمی،4 جوان شہید