فتنہ الخوارج کو کسی صورت انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے، وزیر اعظم شہباز شریف

وادی تیراہ میں کامیاب آپریشن پر وزیر اعظم نے سیکیورٹی اداروں کو خراج عقیدت پیش کیا

Aug 27, 2024 | 17:05:PM
فتنہ الخوارج کو کسی صورت انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے، وزیر اعظم شہباز شریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وادی تیراہ،ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر  سیکیورٹی اداروں کو خراج عقیدت  پیش کیا ۔

افواجِ پاکستان کے بہادر افسران و جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد خارجی لیڈران سمیت 25 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور 11  کو زخمی کرکے گرفتار کیا،آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے افواجِ پاکستان کے جوانوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے،ملک میں امن کے قیام کیلئے افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،فتنہ الخوارج کو کسی صورت ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے،دہشتگردی کے ملک سے خاتمے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. 

یہ بھی پڑھیں: صدرمملکت نے چینی بری فوج کے سربراہ کو ملٹری ایوارڈسے نواز دیا