خیبر میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن، وفاقی وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Aug 27, 2024 | 17:17:PM
خیبر میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن، وفاقی وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبر کے علاقے تیراہ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کر دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کامیاب آپریشن کرکے فتنہ الخوارج کے 25 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، آپریشن کے دوران شہید ہونے والے 4 سپاہیوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا گیا، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے  فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: وادی تیراہ میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر وزیراعظم کا بیان آ گیا