(وقاص عظیم)صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ کل 28 اگست بروز بدھ ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی،حکومت نے ظالمانہ ٹیکس کاقانون واپس ںہ لیا تو آگے2 دن کی ہڑتال کا اعلان کر دیں گے ۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہناتھا کہ ملک بھر کے تاجر ظالمانہ ٹیکس کے خلاف کل اپنا ہر طرح کا کاروبار بند رکھیں گے ،حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ،مذاکرات ہڑتال کے بعد ہونگے ،مزاکرات کے نام پر ہڑتال کو روکنےکے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چند حکومتی ہم خیال نام نہاد تاجر نمائندے حکومت کی زبان بول رہے ہیں،حکومت کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ تاجر دوست ٹیکس سکیم کا قانون واپس لے،حکومت نے ظالمانہ ٹیکس کاقانون واپس ںہ لیا تو آگے2 دن کی ہڑتال کا اعلان کر دیں گے ،خریدو فروخت میں 70 فیصد کمی ہوچکی تاجر اتنا ٹیکس دیں کہاں سے ؟
صدر انجمن تاجران کا مزید کہنا تھا تاجر ویلویشن ٹیبل ٹیکس ادا کرنے کی سکت ہی نہیں رکھتے ،بجلی کے بلوں اور دوکانوں کے کرایوں نے تاجروں کآ بھرکس نکال دیا ہے،ٹیکس ادا کرنے والے کو ایک ڈسپرین کی گولی تک میسر نہیں،حکمران اپنی مراعات کم کرنے کے بجائے الٹا اضافہ کر رہے ہیں،آدھا ٹیکس قرضوں کی ادائیگی اور آدھا کرپشن کی نظر ہو جاتا ہے ،جب تک کرپشن پر سزائے موت کا قانون نہیں بنایا جاتا حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: مالی سال کے پہلے ماہ میں بیرونی ممالک سے ملنے والی گرانٹس اور قرضوں کی رپورٹ جاری