صدر مملکت سے وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Aug 27, 2024 | 21:49:PM

(اویس کیانی) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی، ملاقات میں بلوچستان کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کےبعد پی ٹی آئی کا بھی تاجر برادی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

اس موقع پر صدر مملکت نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

مزیدخبریں