سکولوں کی بندش اور چھٹیوں کے حوالے سے خبروں پر محکمہ تعلیم سندھ کا مؤقف آ گیا

Aug 27, 2024 | 21:57:PM
سکولوں کی بندش اور چھٹیوں کے حوالے سے خبروں پر محکمہ تعلیم سندھ کا مؤقف آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آئمہ خان) محکمہ تعلیم سندھ نے سکولوں کی بندش اور چھٹیوں کے حوالے سے زیرِ گردش خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سندھ میں سکولز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، تمام سرکاری و نجی سکولز کی انتظامیہ والدین کے ساتھ رابطہ میں رہیں، سکول بند ہونے یا چھٹی کے حوالے سے فیک نیوز اور قیاس آرائیوں پر دھیان نہ دیا جاۓ۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کا مزید کہنا ہےکہ سندھ میں بارش اور ہڑتال کے باعث سکول بند رہنے کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں، سکول بند رہنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔