ایرانی سفارت خانے کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کی بھی بلوچستان دہشت گردی کی شدید مذمت

Aug 27, 2024 | 22:39:PM
ایرانی سفارت خانے کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کی بھی بلوچستان دہشت گردی کی شدید مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) ایرانی سفارت خانے کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کی بھی بلوچستان دہشت گردی کی شدید مذمت کر دی۔

ترجمان ایرانی دفتر خارجہ ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں بالخصوص صوبہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں, ان دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں متعدد سیکیورٹی فورسز اور عام شہری شہید ہوئے, متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے بعد چین کی بھی پاکستان کی حمایت

ترجمانی ایرانی دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں, اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کو تمام پہلوؤں سے مسترد اور شدید مذمت کرتا ہے، اس مشکل وقت میں ہمسایہ اور برادر ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔