کراچی میں مالک مکان کے تشدد سے کرائےدار جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) روشنیوں کی کراچی میں ظلم کی تاریکی عروج پر ہے، گھر کا کرایہ بڑھانے پر مالک مکان اور کرائےدار کےدرمیان جھگڑاہوا،مالک مکان کی تشددسے کرایہ دار محمد آصف جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 13 بی میں مبینہ قتل کی واردات رونما ہوئی جہاں مالک مکان اور بیٹے نے کرائےدارپر مبینہ طور پر تشدد کیا ،تشدد سے کرائےدار محمد آصف جاں بحق،ورثاء کے دعوے کےمطابق مالک مکان نےکرایہ3ہزارروپےبڑھانےیاگھرخالی کرنےکاکہا،ایڈوانس پیسےواپس مانگنے پرفریقین کےدرمیان جھگڑا ہوا۔
مالک مکان معراج شیخ اور اس کے بیٹےمحمدشفیق کےخلاف عزیز بھٹی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا،گرفتار مالک مکان معراج اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس کا دعویٰ ملزمان علاقے میں غیر قانونی تعمرات میں بھی ملوث ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے عزیز بھٹی تھانے میں مالک مکان کے خلاف کئی شکایات درج ہیں،ملزمان کے خلاف شکایات ایس بی سی اے میں بھی درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تربت : ندی میں ڈوب کر 3 بہن بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق