شٹر ڈاؤن ہڑتال، کراچی کے تاجر حکومت کیخلاف یکجا

Aug 27, 2024 | 23:12:PM

(24 نیوز) تاجر دوست سکیم، مہنگی بجلی اور آی پی پییز کے معاہدوں کے خلاف تاجروں کی ملک گیر ہڑتال کل ہو گی، کراچی کی مارکیٹوں میں مارکیٹ صدروں کی جانب سے بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔

آل صدر الائنس آف مارکیٹ اینڈ مال ایسوسی ایشن نے بھی کل کی ملک بھر کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کردی، چائینہ شاپنگ مال ،گل سینٹر ،آل پاکستان جیولرز  مینوفیکچرز ایسوسی ایشن، وکٹوریہ شاپنگ سینٹر پر کل کاروبار بند رکھنے کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کےبعد ایک اور بڑی سیاسی جماعت کا بھی تاجر برادی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

مزیدخبریں