کوئٹہ:پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ، اے ایس آئی شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد عیسیٰ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں امن دشمنوں کا پولیس موبائل پر حملہ ، گاڑی میں موجود ایک ایس آئی شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ نواکلی میں گشت پر معمور پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے ،پشتونستان چوک کے قریب دستی بم سے دھماکہ ہو ا ، جس سے موبائل میں موجود ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی )شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : شاہ محمود قریشی پھر گرفتار، شیر افضل مروت بھی بول پڑے