عثمان ڈار اور انکی والدہ کے الزامات پر خواجہ آصف نے ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں محمد اشفاق) پی ٹی آئی رہنماعثمان ڈار اور انکی والدہ کے الزامات کا معاملہ, خواجہ آصف نے دونوں کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا.
مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر خواجہ آصف نے عثمان ڈار اور ان کی والدہ ریحانہ امتیاز الدین ڈار کے الزامات پر دونوں کو ھرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ قانونی نوٹس لیگی رہنما نے محمد ابراہیم خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے ذریعے بھیجا۔ خواجہ آصف کی جانب سے عثمان ڈار کو ایک ارب ھرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ خواجہ آصف نے ریحانہ امتیاز الدین ڈار کو بھی ایک ارب ھرجانے کا نوٹس بھیجا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کو بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نے رات گئے بُری خبر سنا دی
واضح رہے کہ کچھ روز پہلے عثمان کی والدہ نے الزامات لگائے تھے کہ خواجہ آصف نے 20 لوگ ان کے گھر بھیجے تھے جنہوں نے انہیں زدو کوب کیا تھا۔عثمان ڈار نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ پولیس ان کے گھر وارنٹ گرفتاری کے بغیر گھسی اور خواجہ آصف کی ایما پر ہی 9 مئی کو ان کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب خواجہ آصف کی جانب سے بھجوائے گے نوٹس کا ویلکم کرتے ہوئےعثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی تک کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، خواجہ آصف کی جانب سے بھجوائے گے نوٹس کو ویلکم کرتے ہیں، ہماری جانب سے لگائے گے تمام الزامات کے وڈیوز ثبوت موجود ہیں، ہم تو چاہتے ہیں کہ ہمیں کوئی فورم میسر آئے جہاں اپنی بات کر سکیں، یہ خوف زدہ ہیں انہیں بھاگنے کا موقی نہیں دیں گے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈی پی او اور ضلع انتظامیہ کو عدالت میں سچ بتانا پڑے گا کہ کس کے کہنے پر ظلم زیادتی کی گئی ؟ کس کے کہنے پر ہماری انتظامیہ بے لگام ھو کر چادر چار دیواری کی خلاف عرضی کی تھی ؟ وہ کون تھا جس نے محافظوں کو ڈاکو بنایا ؟ وہ کون تھا جو واش روم سے لیکر گیراج میں گھڑی گاڑیوں تک توڑ پھوڑ چاہتا تھا ؟ محافظ ہی عزت سے کھیلنے والے کس کے اشارے پر بنے تھے ؟