(عثمان خان) فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے ڈی آر او، آر اوز، ڈی سی اور ڈی پی او جہلم کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔
فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے ڈی آر او، آر اوز، ڈی سی اور ڈی پی او جہلم کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ہراساں کیا جا رہا ہے، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو حلقے میں نہیں آنے دیا جا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کو بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نے رات گئے بُری خبر سنا دی
فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ پورا ملک جاگ رہا ہے لیکن الیکشن کمیشن سو رہا ہے، ہم توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹراٸل کیلیے اسلام آباد ہائی کورٹ سےرجوع کریں گے، جیل ٹراٸل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جیل میں ٹرائل کے دوران ہمیں مشکلات کا سامنا ہے، ہمارے خاندان کے افراد پر مقدمات بناۓ گٸے تاکہ کوٸی پیروی نہ کر سکے۔
فیصل چوہدری کا مزید کہناہے کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر شدید تحفظات ہیں، الیکشن کمیشن ان حالات کے باوجود روزمرہ انداز میں کام کر رہا ہے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔