لاہور میں پاکستان کا پہلا سموگ ٹاور نصب
ٹاور ایک کلومیٹر کے ایریا میں 50 ہزار کیوبک فی گھنٹہ سے فضا کو صاف کرسکے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
لاہور (ویب ڈیسک) فضائی آلودگی اور سموگ کنٹرول کرنے کے لیے لاہور میں پاکستان کا پہلا سموگ ٹاور نصب کردیا گیا۔
سموگ ٹاور کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائےگا اور دو ہفتے بعد نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے سموگ ٹاورز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔حالیہ ٹاور لاہور کے علاقہ محمود بوٹی میں سموگ ٹاور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے تعاون سے نصب کیا گیا ہے۔
ڈی جی ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کا کہنا ہے سموگ ٹاور ایک کلومیٹر کے ایریا میں 50 ہزار کیوبک فی گھنٹہ سے فضا کو صاف کرسکے گا، سموگ ٹاور کا کلینکل، لیب ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا، روڈا کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے تجربے کا مقام فراہم کیا۔
اسے بھی پڑھیں:ملک کے مختلف شہروں میں بارشیں، برفباری کا امکان
انہوں نے کہا کہ 15 روز تک سموگ ٹاور کا فیلڈ ٹیسٹ کیا جائے گا، چمنیوں، انڈسٹریز، ڈمپنگ سائٹ کی کی آلودگی کو کم کرنے کا تجربہ کیا جائے گا، ائیرکوالٹی مانیٹرز سے فضا میں کیمیائی مادوں کی کمی کو جانچا جائے گا تجربہ کامیاب ہونے پر مزید سموگ ٹاور نصب کرنے کا فیصلہ ہوگا۔