ملالہ یوسفزئی کی زندگی اور جدوجہد جاپانی نصاب کا حصہ  بن گئی

تعلیم کے ذریعے معاشرتی ترقی ممکن،یہ اقدام دیگر ممالک کیلئے بھی مثال بنے گا، ملالہ یوسفزئی

Dec 27, 2024 | 13:22:PM
ملالہ یوسفزئی کی زندگی اور جدوجہد جاپانی نصاب کا حصہ  بن گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جاپان کے تعلیمی اداروں میں ملالہ یوسفزئی کی زندگی اور جدوجہد کو نصاب میں شامل کردیا گیا۔ 

ملالہ کی جدوجہد، تعلیم کے فروغ کے لیے ان کی خدمات اور خواتین کے حقوق کے حق میں ان کی بہادری کو جاپانی سکولوں کے نصاب میں شامل کرنے کا مقصد طلبہ میں انسانیت،امن اور مساوات کے لیے شعور بیدار کرنا ہے،یہ موضوع مڈل اور ہائی سکول کے طلبہ کے لیے ایک خصوصی مضمون کی شکل میں پڑھایا جائے گا۔

جاپانی وزارتِ تعلیم کے مطابق ملالہ کی کہانی دنیا بھر میں ظلم اور ناانصافی کے خلاف ایک روشن مثال ہے ،اسے نصاب کا حصّہ بنانے کا مقصد طلبہ کو حوصلہ دینا ہے کہ وہ دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، اس اقدام سے طلبہ کو ناصرف ملالہ کی زندگی سے سبق حاصل ہوگا بلکہ وہ عالمی مسائل کو بھی بہتر طور پر سمجھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا

ملالہ یوسفزئی نے جاپان کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کے ذریعے معاشرتی ترقی ممکن ہے اور جاپان کا یہ اقدام دیگر ممالک کے لیے بھی  مثال بنے گا۔