سابق سفیر رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے

Dec 27, 2024 | 14:45:PM
سابق سفیر رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق سینئر بیوروکریٹ اور سابق سفیر رستم شاہ مہمند علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کے مطابق رستم شاہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ ان  کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 4:15 بجے شامی روڈ فیملی پارک پشاور میں ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:بھارت کے سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ انتقال کر گئے

رستم شاہ کا تعلق ڈھکی چارسدہ اور ضلع  مہمند کی  ذیلی شاخ موسیٰ خیل  سے تھا، وہ افغانستان میں پاکستان کے سفیر رہے، خطے اور دفاعی و انتظامی امور کے ممتاز ماہر سمجھے جاتے تھے۔

سیاسی اور مذہبی رہنمائوں نے ان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔