"اسکویڈ گیم سیزن 2 "کی کامیابی کے بعد سیزن 3 لانے کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)نیٹ فلکس کی مقبول سیریز "اسکویڈ گیم" کا دوسرا سیزن بالآخر ریلیز ہوگیا ہے جس میں سات اقساط شامل ہیں اور ہر قسط تقریباً ایک گھنٹے پرمحیط ہے۔
اس ایکشن تھرلر سیریز میں مرکزی کردار نبھانے والے لی جونگ جے اس بار مزید پرجوش نظر آئے ،دوسرے سیزن میں پہلے سیزن کے کچھ یادگار لمحات ضرور موجود ہیں لیکن ان کی شدت مداحوں کو پہلے سیزن کے سامنے کچھ کم محسوس ہوئی ہے۔
"اسکویڈ گیم"سیزن2 کو ناظرین بےحد پسند کر رہے ہیں، دوسرے سیزن کی ریلیز کے ساتھ ہی میکرز نے "اسکوئڈ گیم" کے تیسرے سیزن کا اعلان بھی کردیا ہے ،ساتھ ہی دعویٰ کیا گیاہے کہ تیسرا سیزن زیادہ سنسی خیز اور شاندار ہوگا کیونکہ یہ ممکنہ طور پر اس سیریز کا آخری سیزن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ملالہ یوسفزئی کی زندگی اور جدوجہد جاپانی نصاب کا حصہ بن گئی
اسکوئڈ گیم کے میکر ہوانگ ڈونگ ہائک نے ایک انٹرویو میں ایک نئے دیو قامت گڑیا کردار، چول سو، کے بارے میں انکشاف کیا ہے جوتیسرے سیزن میں متعارف کرایا جائے گا،ان کاکہناہے کہ تیسرا سیزن 2025 میں ریلیز کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اسکوئڈ گیم سیزن 2، 26 دسمبر کو ریلیز ہوا جس میں اداکار لی جنگ جے ،لی بیونگ ہن، وی ہا جون اور جو یوری نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔