’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ میں منموہن سنگھ کا کردار مسترد کردیا تھا،انوپم کھیر

ان سے دو بار ملا، وہ ایماندار آدمی، عظیم رہنمااور شاندارانسان تھے، ہمیشہ میرے کام کی تعریف کی

Dec 27, 2024 | 16:05:PM
’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ میں منموہن سنگھ کا کردار مسترد کردیا تھا،انوپم کھیر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)فلم’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کا کردار ادا کرنے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سابق بھارتی وزیراعظم کو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انوپم کھیر نے یہ بھی انکشاف کیاہے کہ انہوں نے ابتدائی طور پر’’دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘‘میں وزیراعظم منموہن سنگھ کے کردار کو مسترد کردیا تھا۔

سینئر اداکارنے ایک طویل ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ انھوں نے کس طرح اس کردار کےلیے خود کو تیار کیا،انوپم کھیر نے من موہن سنگھ کو نرم دل،روشن خیال، شاندار اور مہربان قرار دیا۔

ویڈیومیں انوپم کھیر نے مزید کہا کہ میں ان سے دو بار تقریبات میں ملا، انہوں نے ہمیشہ میرے کام کی تعریف کی، وہ ایک ایماندار آدمی، عظیم رہنما، اور شاندار انسان تھے۔

انوپم کھیر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر مختلف وجوہات (بشمول سیاسی وجوہات) کی وجہ سے ’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ کو مسترد کردیا تھا پھر انھوں نے فلم میں کام کرنے کے بعد کے تاثرات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محسوس کیا یہ ان فلموں میں سے ایک ہے جہاں انہوں نے ’’سچائی‘‘ کا کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:"اسکویڈ گیم سیزن 2 "کی کامیابی کے بعد سیزن 3 لانے کا اعلان

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور تین بیٹیاں شامل ہیں،وہ 2004 سے 2014 تک ہندوستان کے وزیراعظم رہے،ان کی موت پر بھارتی حکومت نے سات روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔