ایکسپائرڈ میک اپ لگانے سے جلد کو پہنچنے والے نقصانات

Dec 27, 2024 | 19:03:PM
ایکسپائرڈ میک اپ لگانے سے جلد کو پہنچنے والے نقصانات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اکثرخواتین میک اپ کی مصنوعات کی ایکسپائری ڈیٹ پرتوجہ نہیں دیتی ہیں اور نتیجتا جلد کی کئی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔

ہم اکثر سنتے ہیں کہ میک اپ کی مصنوعات کو ان کی میعاد ختم ہونے کے بعد استعمال نہیں کرنا چاہیے.

حالیہ میں ہی ایک مشہور میک اپ برانڈ نے ایک سروے کیا جس کے مطابق 57 فیصد خواتین پروڈکٹ کی ایکسپائری ڈیٹ پر توجہ نہیں دیتیں اور اس کے نتیجے میں جلدی بیماریوں کا شکار ہو جاتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر پروڈکٹ کی ایک خاص شیلف لائف ہوتی ہے اور اس مدت کے بعد اسے بالکل استعمال نہیں کرنا چاہیے اور جب میک اپ کی مصنوعات ایکسپائر ہو جاتی ہیں تو یہ تیزاب کی صورت اختیار کر لیتی ہیں، جو جلد کو نقصان پہنچاتی ہیں اس سے جلد پر جلنے کے اثرات، سوراخ پڑنے اور حتیٰ کہ کینسر کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

لہذا اگر آپ کے میک اپ پروڈکٹ کی تاریخ استعمال ختم ہو چکی ہو یا اس کا رنگ بدلنے لگے یا اس سے عجیب سی بو آنے لگے تو یہ ایک واضح علامت ہے کہ اسے مزید استعمال کرنا خطرناک ہو سکتا ہے اور یہ جلد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:رات کو منہ پر ٹیپ لگا کر سونے کا رجحان ڈاکٹروں نے خطرناک قرار دے دیا