وادی نیلم اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Dec 27, 2024 | 22:01:PM
وادی نیلم اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وادی نیلم اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے , تاہم جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
وادی نیلم اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ضلعی ہیڈکوارٹر آٹھمقام، کنڈل شاہی، چلہانہ سالخلہ سب ڈویژن شاردہ اور وادی لیپہ میں بھی زلزلہ آیا، جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ 

زلزلے کی شدت کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات دستیاب نہیں ہو سکیں، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں آئی۔

 یہ بات بھی اہم ہے کہ اس وقت وادی نیلم اور اس کے آس پاس کے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کس کس شہر میں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی