پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مساجر محمد اختر انتقال کر گئے

Dec 27, 2024 | 22:21:PM

(وسیم احمد)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مساجر محمد اختر انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد اختر سات سال تک پاکستان ٹیم کے ساتھ وابستہ رہے،محمد اختر شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج تھے،محمد اختر کو دل کا دورہ پڑنے پر شیخ زید ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
مرحوم محمد اختر کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے،محمد اختر کے چھوٹے بھائی پاکستان ہاکی ٹیم کے مساجر فزیوتھراپسٹ ہیں۔
مرحوم کی نماز جنازہ کل بھیرا کے نواح میں واقع گاؤں میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر!زلزلے کے جھٹکے

مزیدخبریں