پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کی نذر، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ

پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں ہی نیوزی لینڈ اور بھارت سے شکست کا سامنا کر چکی ہیں

Feb 27, 2025 | 09:48:AM
پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کی نذر، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیمپیئنز ٹرافی کا 9 واں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان  میچ بارش کی نذر ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ۔

راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری تھا، تا ہم موسم خراب ہونے کے باعث ٹاس بھی نہ ہو سکا اس سے قبل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر 2 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول تھا، تا ہم بارش کے باعچ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہو چکے تھیں، دونوں ٹیمیں آج اپنا آخری میچ کھیل رہی تھیں

مزید پڑھیں:افغان ٹیم کی سب سے بڑی خوبی ان کی فائٹنگ سپرٹ ہے،ہیڈکوچ جوناتھن ٹروٹ