اوری نے اروشی روٹیلا کو دھکاکیوں دیا؟وجہ سامنے آگئی

Feb 27, 2025 | 15:57:PM
اوری نے اروشی روٹیلا کو دھکاکیوں دیا؟وجہ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹرنیٹ سینسیشن اوری نے بھارتی اداکارہ ورقاصہ اروشی روٹیلا کو دھکا دے دیا۔

اوری نے حال ہی میں ایک مزاحیہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جس میں وہ اروشی روٹیلا کے ساتھ ان کے مشہور تامل فلم کے گانے "دیبدی دیبدی" پر ڈانس کر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو اروشی روٹیلا کی سالگرہ کی تقریب کے دوران ریکارڈ کی گئی تھی، جہاں اوری اور اروشی نے فلم" ڈاکو مہاراج "کے گانے پر پرفارم کیا، رقص کے دوران اوری نے مزاحیہ انداز  میں اروشی کو دھکا دیا، جس سے وہ تقریباً اپنا توازن کھو بیٹھیں اور گرتے گرتے بچیں۔

اوری نے اس واقعے کو  مزاحیہ بنانے کے لیے کیپشن میں لکھا کہ میرے ہاتھوں دھکا کھانے والی یہ پہلی ہندوستانی خاتون ہیں۔

ویڈیو پر اداکارہ اننیا پانڈے نے فوراً تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تم نے مجھے بھی دھکا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بیٹی زویا ناصر فلموں کے لیے موزوں نہیں:ناصرادیب

اس کی ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل ہو گئی ہے ، جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ گانا اروشی روٹیلا کی تیلگو فلم"ڈاکو مہاراج" میں شامل ہے۔