نیلم منیر کے حجابی اندازپرمداحوں  کی جانب سے کڑی تنقید

عبایا کا مقصد فیشن اور خوبصورتی میں اضافہ کرنا نہیں بلکہ خود کوڈھانپنا ہے

Feb 27, 2025 | 16:29:PM
نیلم منیر کے حجابی اندازپرمداحوں  کی جانب سے کڑی تنقید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ نیلم منیر کی جانب سے حجابی اندازاپنانے پرمداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

نیلم منیز نے شادی کے بعد سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرایسی پوسٹس شیئر کی ہیں جو ان کے مذہب کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان کو بیان کر رہی ہیں۔

معروف اداکارہ زمین پر بچھی جائے نماز کی تصویر بھی شیئر کر چکی ہیں اور اب انہوں نے اپنے پہناوے میں تبدیلی کا انکشاف کیا ہے۔

نیلم منیر کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں وہ ہلکا گلابی عبایا پہنے ہوئے ہیں جبکہ سر پر حجاب باندھنے کی بجائے دوپٹے کی طرح اوڑھ  رکھا ہے۔

 سوشل میڈیا پرایک صارف نے لکھا کہ یہ کس قسم کا حجاب ہے کہ سر کے سارے بال دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ظہیر کے خاندان نے کبھی اسلام قبول کرنے کیلیے نہیں کہا:سوناکشی سنہا

ایک اور صارف نے لکھا کہ عبایا کا مقصد فیشن اور خوبصورتی میں اضافہ کرنا نہیں بلکہ اللہ کے حکم کے مطابق خود کو چھپا کررکھنا ہے۔