انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 پیسے بڑھ کر 281.30 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 12 پیسے مہنگا ہوکر 356.17 روپے کا ہو گیاجبکہ یورو 1.06 روپے سستا ہوکر 294.62 روپے کا ہوگیا،دوسری جانب یو اے ای درہم 76.60 روپے ، سعودی ریال 74.85 روپے پر ہی برقرارہے۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 279.62 روپے سے کم ہوکر 279.72روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب آج جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا،100 انڈیکس 182 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 45 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے: محمدرضوان