(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکارشاہ رُخ خان، سلمان خان ہوں یا اکشے کمار ان سب سُپر اسٹارز کو دنیا ان کے فلمی ناموں سےبخوبی واقف ہے تاہم ان کے اصل نام کیا ہیں یہ لوگ کم جانتے ہیں کہ ان کو پہلے کن ناموں سے پکارا جاتا تھا۔اور ان اداکاروں کو ناموں کی تبدیلی راس آ گئی۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار اکشے کمار نے جب فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو انہیں بھی دیگر اداکاروں کی طرح کوئی فلمی نام رکھنے کا مشورہ دیا گیا جو ان کی وجہ شہرت بن سکے اور اس لئے انہوں نے اپنا نام راجیو ہری اوم بھاٹیہ سے اکشے کمار رکھ لیا۔ اس طرح بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان اور شاہ رُخ کے اصل نام بھی مختلف ہیں۔ تاہم یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں کے اصل نام ایک ہی ہیں۔ شاہ رُخ خان کا اصل نام عبدالراشد ہے جبکہ اداکار سلمان خان کا بھی برتھ سرٹیفیکیٹ پر اصلی نام عبدالرشید سلیم خان ہے۔ دونوں اداکاراؤں نے بھی اپنے حقیقی نام بدل کر اس روایتی فلمی طریقے کو اپناتے ہوئے مختلف نام رکھے ہیں۔نام تبدیل کرنے والوں میں اداکارہ کیارہ اڈوانی بھی شامل ہیں، دراصل عالیہ اڈوانی ہیں مگر کیونکہ عالیہ بھٹ پہلے ہی انڈسٹری میں آچکی تھیں اس لیے ایک جیسا نام ہونے کی وجہ سے عالیہ اڈوانی نے اپنا فلمی نام کیارہ اڈوانی رکھ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:سابق بھارتی کرکٹر نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش کر دی