رمضان المبارک میں بجلی بل کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کرنے پر پابندی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب رپورٹ)صارفین کے تحفظ کے لئے سعودی عرب میں قائم کئے جانے والے ادارے نے کہا ہے کہ رمضان میں بجلی کمپنی بل ادا نہ کرنے پر صارفین سے کنکشن نہیں کاٹ سکتی اور سکولوں کے امتحان کے دنوں میں بھی بل کی ادائیگی نہ کرنے پر بجلی نہیں کاٹی جائے گی۔ْ
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ادارے نے کہا ہے کہ بجلی کمپنی پر پابندی عائد ہے کہ وہ رمضان کے دوران کسی بھی وجہ سے صارف سے بجلی منقطع نہیں کرسکتی۔ادارے نے کہا ہے کہ اسی طرح سکولوں کے امتحان کے دنوں میں بھی بل کی ادائیگی نہ کرنے پر بجلی نہیں کاٹی جاسکتی۔بجلی کا بل ادا نہ کرنے کی صورت میں دوپہر 12 بجے کے بعد سخت گرمی میں بھی بجلی کاٹنے پر پابندی ہے۔ادارے نے کہا ہے کہ یہ ممنوعہ اوقات ہیں جن میں کسی بھی وجہ سے صارف سے بجلی کا کنکشن نہیں کاٹا جاسکتا۔ممنوعہ اوقات میں بجلی منقطع ہونے پر بجلی کمپنی صارف کو 500 ریال معاوضہ دینے کی پابند ہے۔
یہ بھی پڑھیں:2 من وزن سے زائد خالص سونے کا ’امریکا‘ نامی ٹوائلٹ چوری