کمپٹیشن ایپلٹ ٹریبونل میں نئے چیئرمین و ممبران تعینات

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) حکومت نے کمپٹیشن ایپلٹ ٹریبونل میں نئے چیئرمین و ممبران کو تعینات کردیا، جسٹس (ر)سجاد علی شاہ کو کمپٹیشن ایپلٹ ٹریبونل کانیا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر)سجاد علی شاہ کو کمپٹیشن ایپلٹ ٹریبونل کانیا چیئرمین ،ڈاکٹر فیض الٰہی میمن اور عاصم اکرم کو ایپلٹ ٹریبونل کا ممبر تعینات کیا گیا ہے،سی سی پی حکام کے مطابق جون 2024 میں جسٹس (ر)مظہر عالم میاں خیل کی ایڈہاک جج کی تقرری کے بعد ٹریبونل غیر فعال ہوگیا تھا،گزشتہ ایپلٹ ٹریبونل نے کمپیٹیشن کمیشن کےخلاف دائر 26اپیلوں پر فیصلے جاری کئے۔
ذرائع کے مطابق کمپیٹیشن ایپلٹ ٹریبونل کمپیٹیشن ایکٹ 2010ءکے تحت قائم کیا گیا گزشتہ 10برسوں میں سے ساڑھے 7سال ٹریبونل غیر فعال رہا،کمپیٹیشن ایپلٹ ٹریبونل میں 212کیسززیر التوا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ سرکار نے زکوٰۃفنڈ سے 37 ہسپتالوں کی مالی امداد کردی