ملازم پر تشدد، راحت فتح علی نے معافی مانگ لی

Jan 27, 2024 | 21:58:PM

This browser does not support the video element.

(زین مدنی) ملازم پر تشدد کی ویڈیو کا معاملہ، گلوکار راحت فتح علی خان نے معافی مانگ لی۔

ملازم پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے شاگرد نبیل حسنین کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کر دیا، اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں راحت فتح علی خان نے اپنے ساتھ کھڑے اپنے شاگرد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہیں نوید حسنین جن کے بارے میں ویڈیو وائرل ہوئی ہے، سارا واقعہ آپ ان سے ان کی زبانی ہی سنیے لیکن اس پہلے یہ کہ میں نے اس واقعہ کے بعد اس سے معافی مانگی اور اب ان کیمرہ میں ان سے پھر مانگتا ہوں، یہ میرا بیٹا میرا بچہ ہے۔

راحت فتح علی خان کے ساتھ کھڑے ان کے شاگرد نے کہا کہ ناظرین یہ میرے استاد میرے باپ میرے مرشد ہیں، جس نے بھی یہ حرکت کی ہے بالکل بے وقوفوں والی حرکت ہے، یہ میرے باپ میرے پیر ہیں، باپ بیٹے کو مار ہی لیتے ہوتے ہیں ایسی ویسی کوئی بھی بات نہیں ہے، وہ جو پانی تھا پیر صاحب کا دم کیا ہوا وہ میں کہیں رکھ کر بھول گیا جس وجہ سے انہوں نے مجھے مارا، جو بھی میرے استاد کو بدنام کرنے اور بلیک میل کرنے کی حرکت کر رہا ہے تو آپ خود ہی فیصلہ کر لیں کہ جو آدمی ایسی حرکت کر سکتا ہے وہ کتنا اچھا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی خان کا تشدد، ملازم کا ویڈیو بیان آ گیا

راحت فتح علی خان نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ جو بھی میرے بارے میں غلط خبریں اڑا رہا ہے کہ میں ظلم کرتا ہوں، بہت ظالم ہوں، وہ اپنے گریبان میں خود جھانک کر دیکھیں کہ وہ خود کتنے ظالم ہیں۔

راحت فتح علی کے شاگرد نے اپنے خاندانی تعلق سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا 40 سے ان کے گھرانے سے تعلق ہے، استاد جی سے ہمارا رشتہ کئی دہائیوں سے چلتا آ رہا ہے۔

نوید حسنین نے کلمہ پڑھتے ہوئے کہا کہ میرے استاد جیسا کوئی بھی نہیں ہے، ہمارے استاد جی دنیا میں ایک ہیں، اس سے آگے میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتا، ان کو بس بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں