(عامر شہزاد) کوہاٹ میں جعلی سرکاری افسر بن کر نو عمر لڑکوں کو پھنسا کر بدفعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتارہو گیا۔
ایس ایچ او جنگل خیل واجد علی نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی میں مبینہ ملزم شہاب اللہ سکنہ شیخان کو اسلحہ سمیت دھر لیا، مبینہ ملزم فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے خوبرو لڑکوں کیساتھ تعلقات استوار کرکے ان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ بھی تو کسی ماں کے بچے ہیں؛جج ابوالحسنات کے شاہ محمود کی تکرار پر اہم ریمارکس
ملزم خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے لڑکوں کو پھنسا کر ان کے ساتھ بدفعلی کی نازیبا ویڈیو بناتا تھا، سفاک ملزم متاثرہ لڑکوں کو ان کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دیتا اور ان سے رقم کا مطالبہ کرکے بار بار بدفعلی پر اکساتا تھا، ملزم کے خلاف ڈی پی او کوہاٹ فرحان خان کو شکایت موصول ہوئی تھی جس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
واضح رہے کہ گرفتار ہونے والے ملزم کے خلاف تھانہ جنگل خیل میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔