(24 نیوز)انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے حریف ٹیم نیوزی لینڈ کو 10 وکٹ سے ہرا کر فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔
جنوبی افریقہ میں جاری انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اپنے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ انڈر 19 ٹیم کو ہرا کر فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی، جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹ لندن میں ہونے والے میگا ایونٹ کے 22ویں مقابلے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 141 رنز کا ہدف دیا جو کہ قومی ٹیم کے بلے بازوں نے شاندار کارکاردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 ویں اوور میں ہی پورا کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون کھلاڑی کو بوسہ، ہسپانوی فٹبال فیڈریشن کے سابق سربراہ کی سزا سے متعلق اہم فیصلہ
پاکستانی ٹیم کے گیند بازوں میں عبید شاہ اور عرفات منہاس نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نوید خان نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی جانب واپس بھیجا،جبکہ دوسری جانب بلے پاکستانی بلے باز شاہزیب خان نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 80 رنز کی بہترین کارکردگی دکھائی اور پلئیر آف دی میچ قرار پائے۔
واضح رہے کہ مسلسل تیسری فتح کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنے گروپ ڈی میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔