مستونگ: پولیس اور ڈاکوئوں میں فائرنگ کا تبادلہ،1اہلکار شہید اور 1ڈاکو مارا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے شہر مستونگ کے علاقے میں مسلح ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈکیت مارا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مستونگ کے علاقے چوتو کے قریب زمباد گاڑی چوری کرکے مل کے راستے فرار ہوگئے۔ گاڑی مالکان کی اطلاع پر پولیس نے ڈاکوئوں کا پیچھا کیا۔چوتو مل کے قریب مسلح ملزمان نے پولیس پر فائر کھول دیا۔ جس سے پولیس کا ایک اہلکار شوکت شہید ہو گیا۔فائرنگ سے زمباد گاڑی کے دو مالکان زخمی ہوئے۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مسلح ڈاکوئوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گی۔
یہ بھی پڑھیں:سوڈان:ہسپتال پر ڈرون اٹیک،70افراد جان کی بازی ہار گئے