معروف بنگلہ دیشی اداکارہ پوری مونی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Jan 27, 2025 | 09:47:AM
معروف بنگلہ دیشی اداکارہ پوری مونی کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ڈھاکہ کی عدالت نے بنگلہ دیشی اداکارہ پوری مونی کے خلاف مبینہ حملہ،توڑ پھوڑ اور دھمکیوں کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

پوری مونی کے ساتھ اس کے ڈیزائنر جنید کریم جمی کو بھی گرفتاری کے وارنٹ کا سامنا ہے۔

ڈھاکہ جوڈیشل مجسٹریٹ کورٹ 1 ،جس کی صدارت محمد زینید نے کی، نے پوری مونی کی عدالت میں عدم پیشی کے لئے وقت مانگنے کی درخواست مسترد کر دی،الزامات اداکارہ کی غیر موجودگی میں عائد کئے گئے۔

یہ کیس 9 جون 2021ء کو ساور کے ڈھاکہ بوٹ کلب میں پیش آنے والے ایک واقعے سے جڑا ہے،اس کے مطابق پوری مونی اور اس کے ساتھیوں نے رات گئے کلب کا دورہ کیا، دونوں نے نشہ کیا اور مفت میں شراب لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا، انکارپر پوری نے مبینہ طور پر  ناصر پر شیشہ اور فون پھینکنے سے پہلے اس کے ساتھ گالی گلوچ بھی کی جس سے وہ زخمی ہوگیا، مبینہ طور پر جانے سے پہلے اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔

ناصرنے 6 جولائی 2022ء کو باضابطہ طور پر مقدمہ درج کرایا تھا،تاہم پوری نے پہلے ہی ناصر اور دیگر دو افراد پر اسی واقعہ کے دوران زیادتی اور قتل کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے 14 جون 2021ء کو ساور پولیس سٹیشن میں اپنی شکایت درج کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:23سالہ بھارتی ٹی وی اداکارہ کے شاہ رخ سے زیادہ فین فالورز

یہ مقدمہ اس وقت ڈھاکہ کے خواتین اور بچوں کے جبر کی روک تھام کے ٹریبونل 9 میں زیر التوا ہے۔