پاکستان سپن جال میں خود ہی پھنس گیا،ملتان ٹیسٹ میں شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) پاکستان سپن جال میں خود ہی پھنس گیا، ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 120 رنز سے شکست دیدی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانےوالے دوسرے ٹیسٹ میں 254 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم133 رنز پر ڈھیر ہو گئی،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 120 رنز سے شکست دیکر 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1،1 سے برابر کر دی، ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ میں پاکستان کو 35 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست دی۔
مزید پڑھیں:شعیب اختر ،محمد آصف کی نئی ویڈیو سے فینز کے چہرے کھل اٹھے
تیسرے دن کے کھیل کے آغاز میں ہی سعود شکیل 76 کے مجموعے پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،اس کے کچھ ہی دیر بعد ہی فاسٹ باؤلر کاشف علی بھی 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے،پاکستان کا سکور 115 رنز پر پہنچا تو اس وقت سلمان علی آغا بھی 15 رنز بنا آؤٹ ہو گئے،قومی ٹیم کا سکور 122 رنز پر پہنچا تو محمد رضوان بھی 25 رنز بنا کر پویلین چل دیئے۔
اس کے بعد آنے والے بیٹر نعمان علی بھی صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی ساجد خان تھے، انہوں نے 7 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کے جومیل واریکن نے 5، کیون سنکلیئر نے 3 اور گداکیش موٹی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں:ملتان ٹیسٹ: نوبیاہتا جوڑا ولیمے کے لباس میں ہی میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گیا
اس سے قبل دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یوں پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا۔دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹ پر 76 رنز بنا لیے تھے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کپتان شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم 31 اور کامران غلام 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سعود شکیل 13 اور کاشف علی ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی۔