ثناء خان نے دوسرے بیٹے کی پہلی تصویرشیئر کردی،نام بھی بتادیا

بالی وڈکی سابقہ اداکارہ نے شوبز چھوڑ کر مفتی انس کیساتھ نئی زندگی کاآغاز کیاتھا

Jan 27, 2025 | 10:34:AM
ثناء خان نے دوسرے بیٹے کی پہلی تصویرشیئر کردی،نام بھی بتادیا
کیپشن: ثناء خان اپنے دوسرے بیٹے کے ساتھ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

ثناء خان نے 6 جنوری 2025 کو اپنے مداحوں کو دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی تھی،ان کے پہلے بیٹے کا نام پاکستان کے معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے نام پر سید طارق جمیل رکھا گیا تھا۔

دوسرے بیٹے کی تصویر اور ایک اینی میٹڈ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ثنا خان نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام بھی مداحوں کو بتایا ہے۔

انہوں نے اس کا نام سید حسن جمیل رکھا ہے،انسٹاگرام پوسٹ میں ثنا خان  نے لکھا: "اے اللّٰہ، تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں،ہمیں توفیق دے کہ ہم اس نعمت کی بہترین پرورش کریں، اس کے ساتھ مہربانی اور انصاف کریں، اور اسے اپنے نیک بندوں میں شامل کر۔"

ثناء خان کے بیٹے کی تصاویر اور پوسٹ سوشل میڈیا پر بےحد مقبول ہو رہی ہیں، مداح ان کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بنگلہ دیشی اداکارہ پوری مونی کے وارنٹ گرفتاری جاری

واضح رہے کہ ثنا خان نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ کر مفتی انس کے ساتھ زندگی کانیاسفرشروع کیاتھا،ان کے اب دو بیٹے ہیں۔