سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ،ڈالر مہنگا

Jan 27, 2025 | 10:44:AM
  سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ،ڈالر مہنگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں کاروبار ہ ہفتہ کے پہلے روز  شدید منفی رجحان  رہا ، 100 انڈیکس 1 ہزار 383 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 496 پر آ گیاجبکہ ڈالر مہنگا ہو گیا۔

 آج کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 596 پوائنٹس کی بلندی کو بھی چھو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 880 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:سونے کا ریٹ کم،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

 دوسری جانب انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 85 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 75 پیسے کا تھا۔