فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ایاز رانا)سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی۔
صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 89 ہزار ایک سو روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 2 لاکھ 47 ہزار 856 روپے پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالرز کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 767 ڈالرز ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں سیمنٹ مزید سستا,فی بوری کتنے کی ہوگئی؟