ملک میں سیمنٹ مزید سستا،فی بوری کتنے کی ہوگئی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملک میں سیمنٹ مزید سستا ہو گیا۔
پاکستان ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 23 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1387 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.66 فیصد کم ہے،اس وقت سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1396 روپے رہی تھی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک کے جنوبی شہروں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1384 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتے میں بھی 1384 روپے ہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کا ریٹ کم،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1364 روپے، راولپنڈی میں 1344 روپے، گوجرانوالہ میں 1370 روپے، سیالکوٹ میں 1380 روپے اور لاہور میں 1450 روپے رہی۔
فیصل آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1410 روپے، سرگودھا میں 1393 روپے، ملتان میں 1391 روپے، بہاولپور میں 1400 روپے، پشاور میں 1400 روپے اور بنوں میں 1350 روپے ریکارڈکی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
گزشتہ ہفتے کراچی میں قیمت 1339 روپے، حیدرآباد میں 1340 روپے، سکھر میں 1450 روپے، لاڑکانہ میں 1400 روپے، کوئٹہ میں 1435 روپے اور خضدار میں 1337 روپے رہی۔