اکشے کمار کی فلم "اسکائی فورس" پرپابندی عائدکردی گئی

بھارتی یوم جمہوریہ پر ریلیزہونےوالی فلم بھارت کے پہلے فضائی حملے کی عکاسی کرتی ہے

Jan 27, 2025 | 11:00:AM
اکشے کمار کی فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی نئی فلم "اسکائی فورس" کی مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق میڈاک فلمز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم بھارت کے پہلے فضائی حملے کی عکاسی کرتی ہے،اسے بھارتی یومِ جمہوریہ کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنایاگیا، فلم پر پابندی کا اطلاق متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، اور عمان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پٖڑھیں:ثناء خان نے دوسرے بیٹے کی پہلی تصویرشیئر کردی،نام بھی بتادیا

"اسکائی فورس"میں اکشے کمار کے ساتھ سارہ علی خان، نمرت کور، شرد کیلکر اور ویر پہاڑیہ نے اہم کردار ادا کیے ہیں، فلم کو بھارتی سینسر بورڈ نے بغیر کسی کٹ کے یو/اے 13+ سرٹیفکیٹ کے ساتھ پاس کیا ہے۔