نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں تاخیر: ہو سکتا ہے وزیراعظم کسی سے اجازت لے رہے ہوں: عمر ایوب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں تاخیر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے وزیراعظم کسی اجازت کے منتظر ہوں۔
عمر ایوب نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضمانت کرانے کے لیے عدالت آئے ہیں، عمر ایوب نے بتایا کہ 26 نومبر کو ان کے خلاف متعدد کیسز درج کیے گئے ہیں اور ان کے خلاف لگائے گئے الزامات پر اعتراضات اٹھائے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن میں اتنے شہروں میں کیسے جاسکتا ہوں، یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس سے ڈسچارج
اس موقع پر عمر ایوب نے چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت کے ختم ہونے کا ذکر کیا اور کہا کہ اگر ان میں شرم و حیا ہے تو انہیں اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دینا چاہیے،عمر ایوب نے مزید کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اور سینٹ چیئرمین کو خط لکھے گئے تھے، لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے وہ کسی اجازت کے منتظر ہوں،عمر ایوب نے کہا کہ کمیشن نہ بنانے کی وجہ سے پارٹی نے مذاکرات کا بائیکاٹ کیا ہے۔ انہوں نے بلوچستان کے موجودہ حالات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پر حالات ٹھیک نہیں ہیں اور بارڈر پر بھی حالات خراب ہیں۔