خیبر پختونخوا حکومت کا سینئر سیٹزن کلب قائم کرنے کا اعلان

Jan 27, 2025 | 11:22:AM
خیبر پختونخوا حکومت کا سینئر سیٹزن کلب قائم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے سینئر سٹیزن کلب قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلب میں 58 سال سے زائد عمر کے افراد کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پہلا سرکاری سطح پر سینئر سٹیزن کلب قائم کیا جا رہا ہے، فزیبیلٹی رپورٹ اور پی سی ون تیاری کے آخری مرحلے میں ہے۔

علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ ابتدائی طور پرسینئر سٹیزن کلب کا آغاز پشاور سے کیا جائیگا، تمام سینئر سٹیزن کو کلب میں مفت طبی امداد فراہم کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس سے ڈسچارج

ان کا کہنا تھا کہ کلب میں کھانے پینے، ان ڈور گیمز، جیم اور سیلون کی سہولیات ہوں گی ، کلب میں رہائشی کمرے بھی بنائے جائیں گے۔