ویسٹ انڈین سپنر جومیل واریکن کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں نیا ریکارڈ

Jan 27, 2025 | 12:47:PM

(24 نیوز)ویسٹ انڈیز کے سپنر جومیل واریکن نے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف اسکی سرزمین پر زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

سپنر جومیل واریکن کی شاندر بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز 35 سال بعد پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے میں کامیاب ہوا ہے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 1990 میں قومی ٹٰیم کو پاکستان میں شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں:بھارتی بیٹر کا ٹی ٹونٹی میں نیا ورلڈ ریکارڈ

کرکٹ ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق جومیل واریکن نے بحیثیت سپنر دو میچز کی 4 اننگز کے دوران پاکستان کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 19 وکٹیں اپنے نام کیں،جومیل واریکن نے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 32 رنز کے عوض 7وکٹیں لی تھیں۔

اس سے قبل، نیوزی لینڈ کے سپنر ایش سودھی نے 2023 میں پاکستانی سرزمین پر 13 وکٹیں حاصل کی تھیں، دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز بے نتیجہ رہی تھی۔

مزیدخبریں