سال 2025 میں نئے ڈیزائن والے نوٹ مارکیٹ کردیں گے،گورنر سٹیٹ بینک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ سال 2025 میں کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن والے نوٹ مارکیٹ کردیں گے۔
کراچی میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہاکہ نئے کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن مرحلہ وار پرنٹ کئے جائیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ سٹیٹ بینک نئے نوٹ کی تکنیکی ویلیوایشن کررہا ہے ، نئے نوٹ کو جلد منظوری کیلئے کابینہ کے سامنے پیش کریں گے ۔
گورنر سٹیٹ بینک نے کہاکہ 2025 میں پاکستان کا پہلا نیا نوٹ جاری ہوجائے گا ، پہلے کتنی مالیت کا نیا کرنسی نوٹ آئے گا وہ ابھی نہیں بتا سکتا ۔ان کاکہناتھا کہ سال 2025 میں مرحلہ وار نئے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ سرکویشن میں آجائیں گے ۔ان کامزید کہناتھا کہ مختلف مالیت کے نئے نوٹ ایک ساتھ نہیں بتدریج جاری ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سولر سسٹم لگوانے والے صارفین کیلئے پریشان کن خبر