ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 11فروری کو طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 11 فروری کو طلب کرلیا۔
اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سپریم کورٹ میں 8 ججز کی تقرریوں پر غور ہوگا،ججز تقرریوں کیلئے ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سمیت پانچ سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے لاہور، بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ججز کو بطور ممبر ڈی نوٹیفائی کردیا،سینئر ہائیکورٹس ججز کو جسٹس منیب اختر کے اعتراضات پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:نئے کرنسی نوٹ کب تک مارکیٹ میں آ جائینگے؟ گورنر سٹیٹ بینک کا بڑااعلان