اظہار رائے کی آزادی جمہوری نظام کی روح ہوتی ہےجس پرقدغن لگادی گئی:سینیٹر علی ظفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) رہنمااورسینیٹر علی ظفر نے کہاہے کہ اظہار رائے کی آزادی جمہوری نظام کی روح ہوتی ہےجس پرقدغن لگادی گئی،متنازع پیکا ایکٹ میں فیک نیوز کی ایک نئی تشریح کی گئی جس سے اظہاررائے کوکچلا جائےگا،جمہوریت ختم ہوجائےگی۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوں نے میڈیا سے گفتگو کی، سینیٹرعلی ظفرکا کہنا تھاکہ ہم نے کہا متنازع پیکا ایکٹ پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیاجائے،متنازع پیکا ایکٹ میں فیک نیوز کی ایک نئی تشریح کی گئی،فیک نیوز کی نئی تشریح سے اظہاررائے کوکچلا جائےگا،جمہوریت ختم ہوجائےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی جمہوری نظام کی روح ہوتی ہےجس پرقدغن لگادی گئی،حکومت نے ٹربیونل پر بھی اپنا کنٹرول اسی متنازع پیکا ایکٹ کے ذریعے قائم کیا ،اب یہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل کو کل سنیٹ میں منظور کرنے جارہے ہیں،ہم نے صحافیوں سے یکجہتی کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا،ہم اس معاملے میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
علی طفر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت، پارلیمنٹ اور ڈپٹی چئیرمین سے مطالبہ ہے کہ بل پر جوانیٹ کمیٹی بنائی جائے،تنقید کریں غلطیوں کی نشاہدی کریں لیکن ایسا نہیں ہوسکتا کہ اس پر بات پر جیل کردیں،پیکا قانون میں جو ترمیم کی گئیں وہ آئین کی خلاف ورزی ہے،ہم سنسر شپ کے خلاف ہیں،جو اتھارٹی بنائی گئی ہے اس میں حکومت نے اپنے ہی لوگ رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 11فروری کو طلب