بلوچستان بلدیاتی انتخابی نتائج جاری: آزاد امیدوار سرفہرست، جے یو آئی دوسرے نمبر پر رہی

Jan 27, 2025 | 18:57:PM
بلوچستان بلدیاتی انتخابی نتائج جاری: آزاد امیدوار سرفہرست، جے یو آئی دوسرے نمبر پر رہی
کیپشن: انتخابات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کے 25اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے23نشتیں جیت کر میدان مار لیا، اسی طرح جمعیت علما اسلام ، پیپلز پارٹی اور پشتونخوا میپ کے امیدواروں نے مختلف اضلاع سے کامیابی حاصل کی ۔الیکشن کمیشن کے نتائج میں بتایا گیا کہ جمعیت علماء اسلام کے 7 پیپلز پارٹی 5، پی کے میپ 4، نیشنل پارٹی 3، ن لیگ ، اے این پی اور بی این پی عوامی نے دو، دو نشستیں حاصل کیں۔

علاوہ ازیں پی کے نیپ اور حق دو تحریک نے بھی ایک، ایک نشست حاصل کی۔

واضح رہےصوبے کے 25 اضلاع کے 50 جنرل وارڈز کے لیے پولنگ ہوئی، مجموعی طور پر 50 جنرل وارڈز کے لیے 167 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر!پاکستان کے بڑا صوبے میں زلزلے کے جھٹکے