سینیٹ اجلاس کل(منگل) کو ہوگا،اہم بلز اور امور پر غور کیا جائے گا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(روزینہ علی )سینیٹ کا اجلاس کل صبح 11:30 بجے ہوگا جس میں مختلف اہم بلز اور امور پر غور کیا جائے گا۔
سینیٹر محسن نقوی تارکین وطن کی سمگلنگ کی روک تھام کے متعلق بل پیش کریں گےجبکہ سینیٹر ہدایت اللہ خان نارکوٹکس کنٹرول بل 2024 کی رپورٹ پیش کرنے کے لیے 60 دن کی توسیع کی درخواست کریں گے۔
اس کے علاوہ، ایجنڈے میں امیگریشن آرڈیننس 1979 کے ترمیمی بل 2025 اور شزا فاطمہ کا ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 بھی شامل ہیں جس پر غور کیا جائے گا،سینیٹر فیصل واوڈا ایف بی آر کے فیلڈ افسران کے لیے گاڑیوں کی خریداری کے مالی اثرات پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گےجبکہ سینیٹر رانا محمود الحسن ملتان کے جلالپور پیروالا میں خصوصی اکنامک زون کے قیام کی ضرورت پر نوٹس پیش کریں گے۔
سینیٹر عرفان صدیقی فاٹا کے ذکر کو سینیٹ قوانین سے ختم کرنے کی ترامیم پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے پا گئی