لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی دفعہ 144 کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی دفعہ 144 کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب زبیر کسانہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میںدرخواست گزار کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کا نفاذ جان بوجھ کر سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کیلئے کیا گیا ہے،تحریک انصاف نے 26 جولائی کو احتجاج کا اعلان کیا اور پنجاب حکومت نے دفعہ 144 لگا دی،ہر سیاسی جماعت کا یہ بنیادی حق ہے کہ وہ احتجاج کرے، درخواست میں پنجاب حکومت ، ہوم سیکرٹری ، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ عدالت پنجاب حکومت کے دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے ۔
عدالت نےدرخواست 29 جولائی کو صبحِ9بجے کے بعد ارجنٹ کیس کی حیثیت سےسماعت کیلئے مقرر کردی اور جسٹس انوار حسین اس درخواست پر سماعت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس (ر)سردار طارق اورجسٹس (ر)مظہر کی ایڈہاک جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری