توہین الیکشن کمیشن کیس ، فواد چودھری کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشیام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس سمن رفعت امتیاز نے 27 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ فیئر ٹرائل کا حق تقاضا کرتا ہے کہ درخواست گزار کیخلاف مقدمے کی سماعت اوپن کورٹ میں ہو، جیل ٹرائل کے احکامات درخواست گزار کو اس کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیتے ہیں، کسی ٹھوس جواز کے بغیر جیل ٹرائل کا انعقاد آئین سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن کے جیل ٹرائل کے احکامات، نوٹیفکیشنز کالعدم قرار دیے جاتے ہیں۔
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیاہے کہ جیل میں توہین الیکشن کمیشن کی ہونے والی کارروائی اوپن کورٹ نہ ہونے کی بنا پر فیئر ٹرائل کے برخلاف ہے، جیل میں توہین الیکشن کمیشن کی ہونے والی کارروائی فیئر ٹرائل کے برخلاف ہونے پر غیر مؤثر قرار دی جاتی ہے، فواد چودھری کی توہین الیکشن کمیشن کے جیل ٹرائل کیخلاف درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے نے افسران پرکرپشن الزامات مسترد کر دیئے